اہم نجی اور سرکاری شخصیات کو منشیات فراہم کرنے والا بڑا گروہ گرفتار

نیوز ڈیسک

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد میں نجی اور سرکاری شخصیات کو منشیات فراہم کرنے والا بڑا گروہ پکڑا ہے

اینٹی نارکوثکس فورس (اے این ایف) حکام کے مطابق فورس نے اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پر بڑا آپریشن کر کے اہم پرائیوٹ اور سرکاری شخصیات کو منشیات کی سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک غیرملکی سمیت سات افراد  شامل ہیں. حکام کے مطابق غیرملکی ملزم  بیرون ملک سے منشیات پاکستان لاتا رہا ہے

اے این ایف حکام نے بتایا کہ آپریشن وفاقی دارالحکومت کے علاقوں ایف-سیون، ایف-ٹین، ایف-الیون اور جی-12 میں کیا گیا، آپریشن کے دوران تیس کروڑ مالیت کی ہیروئن، آئس اور گولیاں برآمد ہوئیں، دیگر منشیات میں کوکین۔ ایکس ٹی سی گولیاں اور چرس بھی شامل ہے

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان منشیات تعلیمی اداروں سمیت پارٹیوں اور اہم شخصیات کو فروخت کرتے تھے، پرائیوٹ اور سرکاری شخصیات کے نام خفیہ رکھے جارہے ہیں.

بتایا گیا ہے کہ ایک ملزم نے پولیس اہلکاروں کو بھی منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے موبائل ڈیٹا سے دیگر اہم لوگوں کا ڈیٹا بھی ملا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close