کوئٹہ – بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک اور بلیلی، جبکہ پشین کے علاقے خانو زئی میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے
آنے والے زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، فوری طور پر زلزلے کی شدت سے متعلق معلومات بھی سامنے نہیں آئی ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ شب صوبۂ خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع سوات، شانگلہ، مانسہرہ، تور غر اور بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختون خوا میں آنے والے زلزلے کا مرکز بالا کوٹ سے 10 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا جبکہ اس کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی تھی.