اسلام آباد – پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابقہ دورِ حکومت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (پی آئی اے) کی جانب سے مشتہر شدہ تیس خالی آسامیوں پر ڈھائی سو مینجمنٹ ٹرینی افسران بھرتی کئے گئے
کمیٹی نے ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری مکمل کرنے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی انکوائری سے متعلقہ ایف آئی اے کے افسر کو طلب کرلیا
کمیٹی میں آڈٹ حکام نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تین کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کاٹ کر خلاف ضابطہ ری ایمبرسمنٹ کردی گئی.