پی ٹی آئی سندھ کے اسپتالوں پر قبضہ کرنے کے لیے سازشیں کر رہی ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سندھ کے اسپتالوں پر قبضہ کرنے کے لیے سازشیں کر رہی ہے

عالمی یومِ صحت پر بیان دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ادویات کی قیمتوں میں 260 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ کرچکی ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں کا ایک بڑا طبقہ ادویات کی مقدار کو کم کرنے یا علاج بند کرنے پر مجبور ہے، عمران خان کی کابینہ کے دو وزراء صحت کو کرپشن کے الزامات پر عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے، دونوں وزراء ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور امپورٹ کے اسکینڈلز میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے، لیکن اس کے باوجود ان وزراء کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا

چیئرمین پی پی پی  نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تاحال صحت عامہ کے ساتھ انتھائی سفاکانہ کھیل جاری رکھا ہوا ہے، حکومت سندھ نے جے پی ایم سی اور این آئی سی وی ڈی اسپتالوں پر 100 ارب روپے خرچ کیے ہیں، ان اسپتالوں میں پورے پاکستان سے آنے والے امراض قلب، جگر، کینسر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو علاج ہوتا ہے، پی ٹی آئی حکومت صحت عامہ کے ان کامیاب ماڈلز کو ناکام بنانے اور ان اسپتالوں پر قبضہ کرنے کے لیے سازشیں کر رہی ہے، ان کو بھی اْن بے شمار اسپتالوں کی طرح چلانا چاہتی ہے جس طرح وہ ان صوبوں میں چلا رہے ہیں جہاں ان کی حکومتیں ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close