سندھ کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات

نیوز ڈیسک

سندھ حکومت نےتمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر دئے ہیں

تفصیلات  کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ گذشتہ روز کراچی میں افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا تھا

جن اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے ان میں حیدرآباد، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، دادو، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، شہید بے نظیر آباد کے اضلاع شامل ہیں

دیگر اضلاع میں سانگھڑ، نوشہروفیروز، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں شامل ہیں جہاں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے

یاد رہے کہ گذشتہ روز سیکریٹری بلدیات سندھ افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹر کراچی تعینات کیا گیا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ کراچی کو وہ ایڈ منسٹریٹر دیا جائے گا جو عوام کی خدمت کرے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے افتخار شلوانی کا اچھا انتخاب کیا ہے، امید ہے افتخار شلوانی کراچی کے لیے اچھے ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close