72 لاکھ روپے کی یوریا کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

نیوز ڈیسک

اسلام آباد – ایف بی آر کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے آلو کی آڑ میں لاکھوں روپے مالیت کی یوریا کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ  کوئٹہ کی جانب سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ ایف بی آر نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 لاکھ روپے کی غیر قانونی یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ  کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے مطابق ٹرک پر لدی چار سو اَسی کھاد کی غیر قانونی بوریاں چمن کے راستے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، کسٹمز حکام نے چیکنگ کے دوران سراغ لگا کر گاڑی قبضے میں لے لی، دوران تلاشی ٹرک میں آلو کی بوریوں کے نیچے چھپائی گئی یوریا کی بوریاں درآمد کرکے قبضے میں لے لی ہیں

ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی یوریا کھاد کو سبزی (آلو) کی بوریوں کے نیچے چھپایا گیا تھا، کسٹمز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا

اس کارروائی کو وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور چئیرمین ایف بی آر  ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے سراہتے ہوئے کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ کی ٹیم کو شاباش دی ہے

دوسری جانب بدین کے علاقے ٹنڈو باگو میں یوریا سے بھرا ٹریلر لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے

واضح رہے کہ ملک میں یوریا کھاد کا بحران ہے اور اس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے

ٹنڈو باگو پولیس کے مطابق ٹریلر پر ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کیا جس میں چھ سو بوریاں تھیں، ملزمان گاڑیوں اور رکشے میں کھاد کی بوریاں لے کر فرار ہوگئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close