اسلام آباد – وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ انہیں شکایت ملی کہ منی بجٹ میں لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے
علی محمد خان کے مطابق انہوں نے لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہ لگانے کی درخواست وزیر خزانہ شوکت ترین کو دی تھی، وزیر خزانہ نے لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہ لگانے سے متعلق وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
وائرل وڈیو میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ انہیں شکایت ملی کہ منی بجٹ میں لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے، انہوں نے لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہ لگانے کی درخواست وزیر خزانہ شوکت ترین کو دی تھی، وزیر خزانہ نے لنڈے کے کپڑو پر ٹیکس نہیں لگایا
وڈیو میں وزیر مملکت کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ”وزیر خزانہ نے مہربانی کی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا۔“
واضح رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے چند روز قبل ہی منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا، جس میں حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی ختم کر دی تھی.