طالبان نے حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا

ویب ڈیسک

کابل : طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا

طالبان حکام نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کے باہر لگے بورڈز کو ہٹا کر وہاں کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بورڈ لگا دیا ہے

جب کہ ٹرمینل پر طالبان کے متعدد جھنڈے لگائے گئے ہیں، جن پر ”امارت اسلامی دنیا بھر سے پرامن اور اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔“ کی عبارت درج ہے

افغانستان کی قومی ایئرلائن کے صدر قاری رحمت اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی تیاری کر رہے ہیں

افغانستان کی آریانا قومی ایئرلائن کے صدر نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابل اور نئی دلی کے درمیان پروازوں کی بحالی پر ابھی بات چیت جاری ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کابل اور نئی دلی کے درمیان پروازیں دو تین دن میں شروع ہونے کاامکان ہے

قاری رحمت اللّٰہ نے مزید بتایا کہ بھارت کے بعد ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں شروع کرنے کا ارادہ ہے

انہوں نے کہا کہ قطر اور ترکی کی ٹیموں نے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے قابل بنایا.

یہ بھی پڑھئیے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close