برف کے اندر نیلی روشنی… یہ کیا چیز ہے؟

ویب ڈیسک

روس – گزشتہ ماہ روسی سائنسدانوں نے روس میں واقع آرکٹک خطے کے برف میں نیلی روشنیاں دمکتی دیکھی ہیں، جن پر زمین میں دبی نیلی ایل ای ڈی کا گمان ہوتا ہے

روسی آرکٹک کے بلند ترین مقام ، وائٹ سی کوسٹ میں جب روسی حیاتیات داں ویرا ایمیلیانینکو نے رات کو چہل قدمی کرتے ہوئے برف میں دمکتی خوبصورت روشنی کا مشاہدہ کیا تو حیران رہ گئیں جو کرسمس روشنیوں کی طرح تھیں

چلتے ہوئے انہوں نے محسوس کیا کہ آگے بڑھنے پر روشنی کی لکیر کھنچتی چلی جاتی ہے۔ اس طرح ان کے ساتھ چلنے والے قدموں کے نشانات بھی تیزی سے نیلی روشنی خارج کر رہے تھے

اس کے بعد وہ اپنے تحقیقی اسٹیشن پہنچیں اور فوٹوگرافر کو ساتھ لیا اور دو گھنٹے تک اس عجیب روشنی بھرے برف کی تصاویر لی گئیں

اگلی صبح ویرا نے اسی مقام سے برف جمع کی اور انہیں تحقیقی ڈش میں گھلایا تو اندر سیپوپوڈز نظر آئے، جو سمندر میں موجود ننھے منے جانور ہوتے ہیں

جب انہیں سوئی سے ہلایا گیا تو انہوں نے مدھم نیلی روشنی خارج کی اور معلوم ہوا کہ جب جب ان پر قدم پڑتے ہیں وہ برف میں بھی دمکنے لگتے ہیں

واضح رہے کہ سپوپوڈز کو سمندر کے چمکتے کیڑے بھی کہا جاتا ہے. یہ عام طور پر سو میٹر گہرے سمندروں میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن برف میں وہ قدرے اوپر آ گئے تھے اور بوجھ پر پڑنے پر دمکنے لگے

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ اَسی برسوں سے سائنسداں یہاں آرہے ہیں، لیکن انہوں نے اس سے قبل کبھی بھی اس طرح کی برفیلی روشنی نہیں دیکھی. یہ پہلی بار ہے کہ برف کے اندر اس حیرت انگیز کا منظر کا مشاہدہ کیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close