ٹیکس کا نفاذ: درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

نیوز ڈیسک

کراچی:منی بجٹ میں درآمدی ڈیوٹی کے ساتھ موبائل فون کی درآمد پر 17 فیصد ٹیکس کے نفاذ سے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

200 ڈالر مالیت کے فون پر 20 ہزار سے زائد ٹیکس عائد ہوگیا جسکے بعد 35 ہزار کے فون کی قیمت 55 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 35 ہزار کے فون پر 14ہزار 661 ٹیکس جبکہ 6 ہزار 18روپے سیلز ٹیکس کا اضافہ ہوگیا۔

مزید برآں 61 ہزار روپے کے موبائل فون پر 25 ہزار سے زائد ٹیکس لگ گیا فون کی قیمت 87 ہزار سے زائد ہوگئی۔

پی ٹی اے دستاویز کے مطابق 500ڈالر کے فون پر 38 ہزار روپے سے زائد ٹیکس عائد ہوگیاہے،جنرل سیلز ٹیکس 15ہزار 45 جبکہ 23 ہزار 420روپے رجسٹریشن فکسڈ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

موبائل کی قیمت 88 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئی، 97 ہزار روپے مالیت کے فون کی قیمت ٹیکسز کے بعد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی۔

موبائل فون جتنا مہنگا ہوگا رجسٹریشن فکسڈ ٹیکس اور سیلز ٹیکس بڑھنے سے لاگت مزید بڑھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close