افغان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی حادثے میں جاں بحق

ویب ڈیسک

افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو جانے کے بعد جان کی بازی ہار گئے

تفصیلات  کے مطابق نجیب ترکئی افغان شہر جلال آباد میں تین روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور کوما میں چلے گئے تھے۔ آپریشن کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے

افغان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے نجیب ترکئی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اے سی بی اور افغانستان کرکٹ کی دلدادہ قوم اپنے جارحانہ بلے باز اور بہت اچھے انسان نجیب تراکئی کو کھو دینے کے دل توڑ دینے والے بڑے نقصان پر غمزدہ ہے۔ نجیب ترکئی نے ایک المناک ٹریفک حادثے میں اپنی جان کھو دی جس سے ہم سب صدمے میں ہیں۔

افغان قومی ٹیم کے رکن نجیب تراکئی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2014ع میں زمبابوے کے خلاف میچ کھیل کر کیا تھا۔

انہوں نے ایک ٹی ٹوینٹی اور 12 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔ ٹی ٹوینٹی  میں ان کا بہترین اسکور 90 رہا جو انہوں نے 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف بنایا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close