امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں برس کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا چاہتے ہیں
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان میں فرائض پر مامور ہمارے دلیر جوانوں کا اپنے گھروں میں ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ہمیں افغانستان میں تھوڑی تعداد میں خدمات انجام دینے والے اپنے بہادر مرد اور خواتین کو کرسمس تک واپس اپنے گھر بلا لینا چاہیے
یاد رہے کہ طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں امریکا نے 2021ع کے وسط تک اپنی تمام فوجیں افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا جب کہ طالبان نے اس کے بدلے مستقل جنگ بندی اور افغان حکومت کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا فارمولا طے کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی.