نواز شریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کیا جائے، نیب

نیوز ڈیسک

نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا ہے، نیب راولپنڈی نے وزارت داخلہ سے نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ، منسوخی کی سفارش کردی ہے۔

اس ضمن میں نیب نے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا ہے، اور وزارت داخلہ نے نیب راولپنڈی کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق نیب کے خط میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ عدالت سے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، اور ان کے اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، لہٰذا نواز شریف کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے اور ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے.

نیب نے وزارت داخلہ سے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی بھی سفارش کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close