عالمی مقبولیت میں ٹک ٹاک نے فیس بُک کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک

کیلیفورنیا : امریکا میں ڈجیٹل اینالیٹکس کمپنی ’’ایپ اینی‘‘ کا کہنا ہے کہ 2020ع کے دوران ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی

اسمارٹ فون ایپس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر امریکی ایپ نے ڈاؤنلوڈز کے حوالے سے فیسبُک کو شکست دی ہے

’’ایپ اینی‘‘ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق، سال 2020ع میں ڈاؤنلوڈ کی جانے والی ایپس میں ٹک ٹاک سب سے اوپر رہی جبکہ دوسری سے پانچویں پوزیشنوں پر بالترتیب فیسبُک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیسبُک میسنجر ایپس رہیں جو تمام ’’فیسبُک‘‘ کی ملکیت ہیں

ایک اور ویب سائٹ ’’سینسر ٹاور‘‘ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2020ع میں ٹک ٹاک کو 98 کروڑ 10 لاکھ صارفین نے ڈاؤنلوڈ کیا اور اب تک یہ ایپ مجموعی طور پر تین ارب سے زیادہ مرتبہ ڈاؤنلوڈ کی جاچکی ہے

واضح رہے کہ 2019ع میں دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز ’’فیسبُک‘‘ کے پاس تھا، جسے 2020ع میں ’’ٹک ٹاک‘‘ نے اپنے نام کرلیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close