بھاری جسامت کی چمگادڑوں کا سرگودھا کے باغات پر قبضہ

نیوز ڈیسک

سرگودھا : بھاری جسامت کی چمگادڑوں نے سرگودھا کے باغات پر قبضہ جما لیا، جس سے امرود، کھجور، کینو، انگور اور کیلے کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے

سرگودھا کے مختلف علاقوں منگوانہ بنگلا، چک 120 اور شاہ نکڈر کے علاقوں میں بھاری بھرکم چمگادڑوں نے باغات میں پھولدار درختوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے

تین سے چار کلو وزنی بھاری جسامت کی چمگادڑیں رات کے اوقات میں خوف ناک آوازوں کے ساتھ کئی کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہیں اور دن کے وقت وہ مخصوص باغات اور درختوں پر بسیرا کرتی ہیں

کسانوں کا کہنا ہے کہ بھاری جسامت کی چمگادڑیں نہ صرف خوف کا باعث بنی ہوئی ہیں، بلکہ یہ ان کے باغات تک اجاڑ دیتی ہیں

انہوں نے اپیل کی ہے کہ محکمۂ لائیو اسٹاک اور محکمۂ وائلڈ لائف کو اس طرف توجہ دینی چاہیئے

دوسری جانب محکمۂ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ چمگادڑیں مخصوص ایام میں آ کر یہاں سے خود ہی روانہ ہو جاتی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close