اسلام آباد میں سیاسی ہلچل، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد، ’بعپ‘ کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

نیوز ڈیسک

اسلام آباد – پیر کا دن اپوزیشن کی طرف سے حکومت کو پنجاب میں سرپرائز، تحریک عدم اعتماد کی شکل میں شروع ہوا تھا مگر شام تک حکومت نے پنجاب ہی سے بڑا سرپرائز دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کو وزیراعلی نامزد کرکے ان کی جماعت کی حمایت حاصل کر لی ہے

تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ایک اچانک ملاقات کے بعد وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹویٹ میں تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے

دوسری جانب بلوچستان سے حکومت کے اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے

دوسری طرف ق لیگ کے رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے پرویز الٰہی کی طرف سے حکومتی آفر قبول کرنے کے فیصلے کے بعد وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے کا فیصلہ کر دیا ہے

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کسی صورت وزیراعظم کو ووٹ نہیں دیں گے

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ’ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ ق لیگ کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراور حمایت کا اعلان۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا۔‘

دوسری طرف بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے

بعپ کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ خالد مگسی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل لرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کر دیا

بعپ کے فیصلے نے ایک بار پھر سیاسی دنگل میں کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ باپ کے قومی اسمبلی میں پانچ ارکان ہیں جن میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی شامل ہیں۔ پریس کانفرنس میں باپ کے چار ارکان موجود تھے جن میں زبیدہ جلال شامل نہیں

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں باپ پارٹی کے پانچ ارکان اور اسی طرح ق لیگ کے بھی پانچ ارکان ہیں جن میں سے ایک نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے

اس وقت اپوزیشن کے پاس 162 ارکان موجود ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close