کراچی – ورڈل وہ آن لائن بزل گیم ہے، جو حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ اس گیم میں پانچ حروف پر مشتمل لفظ کو بوجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور آدھی رات کے بعد نئی گیم دستیاب ہوتی ہے
اس گیم کو جنوری کے آخر میں نیویارک ٹائمز نے خرید لیا تھا اور اخبار کی ویب سائٹ پر منتقل کردیا، جہاں وہ اب بھی مفت ہے، مگر کب تک مفت رہے گی، اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا
کیونکہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ خدشہ موجود ہے کہ مستقبل قریب میں یہ نیویارک ٹائمز کے پیمنٹ بیسڈ پے وال کا حصہ بن سکتی ہے
لیکن آپ اسے ہمیشہ کے لیے مفت استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو بس گیم کو ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا
ایک ٹوئٹر صارف نے بتایا تھا کہ کس طرح ورڈل ویب براؤزر پر کام کرتی ہے اور تیکنیکی طور پر اسے کھیلنے کے لیے انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں، کیونکہ گیم کے مستقبل کے تمام الفاظ پہلے سے ویب پیج میں شامل ہیں
اگر آپ ہمیشہ کے لیے اس گیم کو مفت کھیلنا چاہتے ہیں تو جان لیں کہ کمپیوٹر یا اسمارٹ فون پر ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں
کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ
آپ میک یا ونڈوز جو مرضی آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہوں یا ویب براؤزر کا انتخاب جو بھی ہو، ورڈل کو ڈاؤنلوڈ کرنا بہت آسان ہے
اس کے لیے سب سے پہلے ویب براؤزر پر ورڈل کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں
وہاں ویب پیج پر کسی بھی جگہ رائٹ کلک کرنے پر نظر آنے والے مینیو میں سے سیو دی پیج ٹو یور کمپیوٹر پر کلک کردیں
اس آپشن پر کلک کرنے پر سیو ایز لکھا آئے گا اور ورلڈ ویب پیج کو ایچ ٹی ایم ایل فائل کے طور پر ڈاؤنلوڈ کرلیں
اس کے بعد بس آپ کو ڈاؤنلوڈ ایچ ٹی ایم ایل فائل کو اوپن کرنا ہوگا اور آپ اس گیم تک آف لائن رسائی دستیاب ہوگی
لیکن واضح رہے کہ سابقہ اسٹریکس سے ضرور محروم ہوجائیں گے، کیونکہ یہ پہلی گیم سے آغاز ہوگا
اینڈرائڈ پر کیسے ڈاؤنلوڈ کریں؟
اینڈرائڈ فون یا ٹیبلیٹ پر بھی آپ ویب پیج کو بالکل ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی طرح ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں
یعنی کروم پر ورڈل ویب سائٹ اوپن کریں، وہان اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور وہاں ڈاؤنلوڈ آئیکون کا انتخاب کریں
کروم کے نچلے حصے میں نوٹیفکیشن نظر آئے گا کہ ورڈل ویب پیج آپ کی ڈیوائس پر ڈاؤنلوڈ ہوگیا ہے
ورڈل کو آف لائن کھیلنے کے لیے براؤزر پر تھری ڈاٹ مینیو پر جائیں اور وہاں ڈاؤنلوڈ پر کلک کریں، جہاں آپ کو ورڈل ویب پیج نظر آئے گا، اس طرح اگر مستقبل قریب میں اس گیم کو کھیلنے کے لیے سبسکرائپشن لازمی ہوجائے تو بھی آپ اسے مفت کھیل سکتے ہیں
آئی او ایس پر کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟
آئی فون یا آئی پیڈ پر اس کے لیے آپ کو مائیکرو سافٹ ایج ویب براؤزر کو ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا جو ایپ اسٹور پر مفت دستیاب ہے
اسے انسٹال کرنے کے بعد آئی فونز کے آفیشل براؤزر سفاری پر ورڈل کی ویب سائٹ اوپن کریں اور شیئر بٹن پر کلک کریں
اس کے بعد ویب پیج یو آر ایل پر آپشنز پر کلک کریں اور ویب آرکائیو سلیکٹ کرکے ڈن کے بٹن کا انتخاب کریں اور پھر سیو ٹو فائلز پر کلک کر فولڈر میں سیو کردیں
اس طرح ورڈل ویب پیج فائلز ایپ میں محفوظ ہوجائے گا مگر اسے استعمال کرنے کے لیے مائیکرو سافٹ ایج کی ضرورت ہوگی، سفاری یا کروم کام نہیں کریں گے
اس مقصد کے لیے ورڈل ویب پیج کے آئیکون کو دبا کر رکھیں تاکہ کوئیک ایکشنز مینیو آجائے، وہاں شیئر کے آپشن پر کلک کرکے ایج کا انتخاب کریں
پھر مائیکرو سافٹ ایج کو اوپن کریں اور اس طرح گیم آف لائن پیج کے طور پر اس پر اوپن ہوجائے گی.