افغانستان میں دو فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرا گئے، 9 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک

افغانستان میں زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والے دو ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ایک سرچ آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر رہے تھے، کہ تکنیکل خرابی کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئے

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ سویت یونین ساختہ ایم آئی-17 ہیلی کاپٹرز تھے، تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں افغان فوج کے زخمی اہلکار اور ہیلی کاپٹرز کا عملہ بھی شامل ہے۔ حکام کی طرف سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے

ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر ہلمند کے ضلع ناوا میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف ایک فوجی آپریشن میں حصہ لینے والی کمانڈوز کی ٹیم کو دشوار گزار علاقے میں چھوڑنے اور واپس لانے پر مامور تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close