بھارت نے جاسوسی کے الزام میں قید چار مجرموں کی رہائی کے لیے درخواست دائر کردی

نیوز ڈیسک

بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے چار مجرموں کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے چار مجرموں کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر ملک شاہ نواز نون کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ  بھارتی قیدی برچو، بنگ کمار، ستیش بھگ اور سونو سنگھ کو رہا کیا جائے

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا  کہ لاہور جیل میں قید تین بھارتی مجرم اور کراچی جیل میں قید ایک مجرم  کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی ، جیل میں موجود بھارتی قیدی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں ،  قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سزا پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دی جانے والے حقوق کی خلاف ورزی ہے، قیدیوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیجنے کی ہدایت کی جائے، اور قیدیوں کو ان کے ملک بھارت میں بھیجنے کے لئے انتظامات کرنے کا حکم دیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close