کنٹونمنٹ بورڈ ملیر نے نجی اراضی پر مویشی منڈی نہ لگانے کی یقین دہانی کرادی

نیوز ڈیسک

کراچی – سندھ ہائی کورٹ نے نجی اراضی پر مویشی منڈی لگانے کے خلاف درخواست پر کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل کو اعتراضات تحریری طور پر جمع کرانے کا حکم دے دیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دس رکنی بینچ کے روبرو نجی اراضی پر مویشی منڈی لگانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

پاکستان نیوی نان گیزیٹیڈ سویلین ایمپلائز سوسائٹی کی درخواست پر کنٹونمنٹ بورڈ ملیر نے حلفیہ بیان جمع کروایا

جواب میں کہا گیا کہ آئندہ درخواست گزار کی اراضی پر مویشی منڈی نہیں لگائیں گے

کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے جواب پر درخواست گزار وکیل نے عدم اطمینان کا اظہار کیا

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ چیف ایگزیکٹو یا صدر کنٹونمنٹ کی جانب سے حلف نامہ نہیں۔ صدر یا چیف ایگزیکٹو کو خود اپنا حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی جائے

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو تحریری طور پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا اور سماعت دو ہفتوں کے لیے سماعت ملتوی کردی

واضح رہے کہ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سپر ہائی وے پر کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کی جانب سے ان کی اراضی پر ہر سال زبردستی مویشی منڈی لگا دی جاتی ہے۔ گزشتہ چھ سال سے کنٹونمنٹ کیخلاف فیصلہ ہو رہا ہے مگر عمل نہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close