ایلون مسک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر سنجیدگی سے غور کرنے لگے

ویب ڈیسک

لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں ’سنجیدگی سے غور‘ کر رہے ہیں

روئٹرز کے مطابق ایلون مسک نے اپنے اس ارادے کا اظہار ہفتے کو ایک ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک اوپن الگورتھم کا حامل آزادی اظہار کو تقویت دینے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم قائم کریں گے، جہاں پروپیگنڈہ کم سے کم ہو

واضح رہے کہ ایلون مسک جو کہ خود بھی ٹوئٹر کے سرگرم صارف ہیں، وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں

ان کا موقف ہے کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کے اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے میں ناکامی کی وجہ سے جمہوری قدروں کا ساتھ نہیں دے رہا

ایلون مسک کا یہ ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک دن قبل انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پول میں صارفین سے یہ پوچھا تھا کہ ’کیا ٹوئٹر آزادیٔ اظہار کے اصولوں کی پاسداری کر رہا ہے؟‘ ۔ جس کے جواب میں 70 فیصد افراد نے اس پر نفی میں اپنی رائے دی

انہوں نے پول شروع کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اس پول کا نتیجہ اہم ہوگا، اس لیے احتیاط سے ووٹ کریں۔‘

روئٹرز کے مطابق اگر ایلون مسلک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کراتے ہیں، تو وہ ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے جو خود کو آزادیٔ اظہار کے چیمپیئز کے طور پر پیش کرتی ہیں

مسک کا یہ اقدام ان صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لے گا، جو سمجھتے ہیں کہ ٹوئٹر، میٹا (فیسبک کی پیرنٹ کمپنی) اور گوگل ان کے خیالات کے اظہار کو دباتی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close