نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نیوز ڈیسک

مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق زمان مغل نامی شہری کی جانب سے رانا احمد رضا ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں نواز شریف، شہباز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صحت، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، چیئرمین نیب، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں علاج کے بجائے ملک اور ملکی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں، ان کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے، نواز شریف کی پاک فوج کے اعلی حکام کے خلاف زبان شرمناک ہے

درخواست گذار نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ حکومتی نمائندوں کے مطابق نواز شریف نے جعلی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے، جو معلوم کرے کہ جعلی میڈیکل رپورٹس کس نے بنائیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close