زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان سے سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، جہاں پی سی بی آفیشلز نے ٹیم کا استقبال کیا

زمبابوے کرکٹ ٹیم اتحاد ایئرلائن کی پرواز EK612 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں پی سی بی حکام  مہمان ٹیم کے استقبال کے لیے موجود تھے، ٹیم کو سخت سیکورٹی میں اسلام آباد کے ہوٹل میں پہنچایا گیا

زمبابوے کرکٹ ٹیم کو کورونا ٹیسٹ کے بعد ایس او پی کے مطابق تقریباً ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا

دورہ پاکستان کے دوران زمبابوے کی ٹیم تین ون ڈے میچز کھیلے گی، پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے یکم نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close