ناظم جوکھیو قتل کیس: پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کے نام خارج

نیوز ڈیسک

کراچی – ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے. انسداد دہشتگردی کے منتظم جج کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان جمع کرادیا

ذرائع کے مطابق ناظم قتل کیس کے تفتیشی افسر سراج لاشاری نے مقدمے کا چالان انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کروادیا ہے. پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت آٹھ افراد کے نام خارج کردئیے گئے ہیں

جبکہ مقدمے میں حیدر، معراج اور نیاز کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے

ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کیس کی مزید پیروی نہ کرنے کے بارے میں بات کی تھی

اپنے وڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کیس لڑنا چاہتی تھیں، لیکن اپنے حالات کی وجہ سے وہ مزید یہ کیس نہیں لڑ سکتیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close