ملک میں توانائی کا بحران مزید سنگین، شارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ ہوگیا

ویب ڈیسک

اسلام آباد_ ملک میں توانائی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے اور شارٹ فال ایک بار پھر 7 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرنے لگا ہے، ذرائع پاورڈویژن نے بتایا ہے کہ بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی تاحال نہیں ہوسکی، اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند پاور پلانٹس بھی بدستور بجلی کی پیداوار سے قاصر ہیں، جب کہ نندی پور پاور پلانٹ، مظفرگڑھ اٹلس ٹی پی ایس جامشورو اور متعدد پاور پلانٹس بند ہیں

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ ہوچکا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 اور طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے، جب کہ بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 16 میگاواٹ ہے۔
ذرائع پاورڈویژن نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار 674 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار 526 میگاواٹ ہے، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار9 ہزار526 میگاواٹ ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس 487 میگاواٹ بجلی پیدا کررہےہیں، سولر پاور پلانٹس سے 104 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر 3 ہزار 312 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close