ریاض: سرکاری سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے ہفتے کے دن چاند دیکھیں جو کہ شوال کے مہینے کے آغاز اور رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کو ظاہر کرے گا
30 اپریل ان ممالک کے لیے رمضان کا 29 واں دن ہے جنہوں نے 2 اپریل کو رمضان کے پہلے روزے کا مشاہدہ کیا۔
گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔
فلکیاتی مرکز کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنا ناممکن ہوگا