کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی

نیوز ڈیسک

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا تاہم مزید تحقیقات کے بعد دھماکے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی

دوسری جانب کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ جاری ہے اور دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close