مصر، 30 لاکھ مصری پاؤنڈز اور 5 رہائشی عمارتوں کی مالک 57 سالہ بھکارن گرفتار

ویب ڈیسک

مصر کی پولیس نے ایک 57 سالہ بھکارن کو حراست میں لیا ہے، جس کے بینک اکاؤنٹ میں نہ صرف تیس لاکھ مصری پاؤنڈز کی خطیر رقم موجود ہے بلکہ وہ مختلف علاقوں میں پانچ رہائشی عمارتوں کی بھی مالکن ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 57 سالہ نفیسہ وہیل چیئر پر بیٹھ کر مصر کے پوش بازاروں میں بھیک مانگتی تھی، وہ لوگوں کے سامنے خود کو اپاہج بتاتی تھی اور ہمدردی کا سہارا لے کر بھیک کے نام پر رقم بٹور لیا کرتی تھی

جعل ساز بھکارن کا بھانڈا اس دن پھوٹا جب وہ اپنا کام ختم کرکے وہیل چیئر سے اتری اور پیدل گھر کے لیے روانہ ہوگئی اور یہ منظر پولیس نے دیکھ لیا۔ بھکارن کو گھر سے حراست میں لیا گیا جہاں اس نے حیران کن انکشافات کیے

تفتیش کے دوران اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ نفیسہ کو کسی قسم کی بیماری اور معذوری نہیں اور اس نے بھیک مانگ مانگ کر اثاثے بنالیے ہیں۔ اس کے بینک اکاؤنٹس میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز ہیں اور وہ 5 گھروں کی مالک ہے۔ ملزمہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close