پانچ سو سے زائد بار ظاہری جسمانی تبدیلی کے عمل سے  گزر کر جرمن باشندے نے رکارڈ بنا دیا

ویب ڈیسک

مشہور ہونے کا جنون بھی انسان سے کیا کیا کچھ کرواتا ہے، اس کی ایک تازہ مثال ایک جرمن شخص ہے، جس نے اس کے لیے تمام حدود پار کر لیں۔ وہ اب تک ظاہری جسمانی تبدیلی کے عمل سے پانچ سو سے بھی زائد مرتبہ گزر چکا ہے

اس کا نام رولف بوکوز ہے، اس نے چالیس سال کی عمر میں اپنے جسم پر پہلا ٹیٹو بنوایا اور اس کے بعد سے اب تک وہ جسم کے کئی حصوں کو چھدوا چکا ہے۔

انس نے پورے جسم پر کئی ٹیٹو بھی گُدوائے ہیں اور جلد کے نیچے پیوند بھی لگائے ہیں۔ اب تک ان کی تعداد 516 ہوچکی ہے لیکن وہ اب تک مطمئن نہیں ہے اور مزید ایسے ہی عمل سے گزرنا چاہتا ہے۔ یہاں تک کہ انس نے سر کے اندر نوکیلے ابھار بنوائے ہیں، جو چھوٹے سے سینگوں کی طرح نظر آتے ہیں

اس عمل سے گزرنے کے بعد وہ جسمانی تبدیلیوں کا عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ چند برس قبل جب جسمانی تبدیلیوں کے آپریشن کی تعداد 453 تک پہنچی تھی تب ہی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام آچکا تھا۔ انہوں ںے اپنے ہونٹوں کے اطراف 158 آپریشن کروائے ہیں جن میں ہونٹ چِھدوانے کا عمل سرِ فہرست ہے

وہ 2014ع میں دبئی کے سفر پر گئے جہاں ان کے حلیے کو دیکھ کر انہیں روک دیا گیا تھا۔ حکام کا خیال تھا کہ وہ کوئی جادوگر یا سفلی علوم کے ماہر ہیں اور بہت مشکل سے ہی وہ شہر میں داخل ہوسکے تھے۔ تاہم 60 سالہ رولف اب بھی بہت سے آپریشن کروانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اب بھی خود میں کمی محسوس کرتے ہیں

حال ہی میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو سیاہ کروایا ہے ۔ مجموعی طور رولف خود کو تبدیل کرنے پر اب تک دسیوں لاکھوں روپیہ خرچ کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close