امریکی کرکٹر نے تاریخ رقم کردی، ایک اوور میں چھ چھکے

نیوز ڈیسک

ریاست ہائے متحدہ امریکا (یو ایس اے) کے بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے جڑ دیے

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے ہرشیل گبز کے بعد جسکرن ملہوترا ون ڈے کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بلے باز ہیں

پاپوا نیوگنی کے خلاف میچ کی پہلی اننگز کے آخری اوور کو اپنی زندگی کا یادگار اوور بناتے ہوئے امریکی بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے مسلسل چھ مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائن پار کروادی

اس میچ میں امریکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے

جسکرن نے ون ڈے کی تاریخ کی بہترین باریوں میں سے ایک باری کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 124 گیندوں پر 16 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 173 رنز بنائے

ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اور پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

خیال رہے کہ جسکرن ملہوترا سے قبل بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز (ون ڈے)، بھارت کے یوراج سنگھ (ٹی ٹوئنٹی) اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ (ٹی ٹوئنٹی) میں چھ گیندوں پر چھ چھکے لگا چکے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close