ایم ڈی اے کا تیسر ٹاؤن میں آپریشن، کروڑوں روپے کی 40 ایکڑ زمین واگزار

نیوز ڈیسک

ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی نے تیسر ٹاؤن میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران مسلح افراد کی مزاحمت ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چالیس ایکڑ اراضی واگزار کرالی

تفصیلات کے مطابق ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی تیسر ٹاﺅن میں لینڈ مافیا کے خلاف محکمۂ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں تیسر ٹاﺅن سیکٹر سکس بی میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا

آپریشن میں ایم ڈی اے ملازمین کے ساتھ علاقہ پولیس نے بھی حصہ لیا اور بھاری مشینری کے ہمراہ کارروائی کی گئی۔ ایم ڈی اے کی ٹیم جب سیکٹر سکس بی میں لینڈ مافیا کے قبضے کے خلاف کارروائی کرنے پہنچی تو 70 سے زائد مسلحہ لینڈ گریبرز نے مزاحمت شروع کر دی

اس موقع پر سرکاری عملہ پر پتھراﺅ بھی کیا گیا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث لینڈ مافیا کے کارندے فرار ہوگئے

بعدازاں گلشن معمار پولیس اسٹیشن میں لینڈ مافیا کے کارندوں غلام مصطفیٰ، امان خان عرف عبدالجبار، سعید عرف شیر خان، عبدالستار، تنویر اور فیصل اقبال سمیت دیگر 70 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close