حیدرآباد، ملتان اور لودھراں انسانی اسمگلنگ کے گڑھ ہیں، سپریم کورٹ

نیوز ڈیسک

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہمیں ایسی رپورٹس ملی ہیں کہ  ملتان، حیدرآباد اور لودھراں انسانی اسمگلنگ کے گڑھ ہیں

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ڈی جی خان سے لاپتہ خاتون عاصمہ مجید کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے گمشدہ خاتون کی تلاش کے لئے چاروں صوبوں کو تعاون کا حکم دے دیا

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے خاتون کی بازیابی کے لئے دو ماہ کی مہلت مانگ لی

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ انسانی حقوق کے مقدمات عدالت کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، گمشدگی بچوں کی ہو یا خواتین کی، عدالت تفریق نہیں کرتی، انہوں کہا کہ رپورٹس کے مطابق حیدرآباد، ملتان اور لودھراں انسانی اسمگلنگ کے گڑھ ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close