سندھ اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی دفعہ 144 نافذ

سلام آباد میں دفعہ 144 دو ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے جس کا دائرہ ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے، دفعہ 144مختلف شاہراہوں تک بڑھایا گیا ہے

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر سندھ اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے

تھرڈ ایونیو، مری روڈ، خیابان سہروردی، جناح ایونیو، ایمبسی روڈ اور سرینہ چوک ڈھوکری چوک پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

سندھ

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافد کی ہے۔

صوبے بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت 5 یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی

پنجاب

دوسری جانب، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پنجاب میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close