سندھ میں پرائمری اسکول کھولنے اور ویکسینیشن کے متعلق اہم فیصلے

نیوز ڈیسک

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں پرائمری اسکول پیر 21 جون سے کھول دیئے جائیں گے

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب و دیگر شریک ہوئے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں موجود تمام درگاہیں، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جمز 28 جون کو کھول دیئے جائیں گے

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 32 لاکھ 43 ہزار 988 کورونا وائرس کی ویکسین کی ڈوزز سندھ کو موصول ہوئی ہیں، جبکہ 28 لاکھ 73 ہزار 857 ڈوزز استعمال ہو چکی ہیں

وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپوٹنک ویکسین ماہ جون کے آخری ہفتے میں صوبے میں آ جائے گی، 15 لاکھ سائنو ویک کی ڈوزز 21 جون کو جبکہ پاک ویک کی 4 لاکھ ڈوزز 23 جون کو ملیں گی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین کی کمی کے باعث کل بروز اتوار ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close