پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم، اربوں روپے کی گندم، چینی، آٹا قبضے میں لے لیا گیا

نیوز ڈیسک

صوبہ پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کے دوران چھاپوں میں گندم، چینی، چاول، آٹے اور گھی کے غیر قانونی اسٹاک قبضے میں لے لئے گئے

تفصیلات کے مطابق کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انڈسٹری ظفر اقبال، چیئرمین پی آئی ٹی پی اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کریک ڈاون کی ماہانہ رپورٹ پیش کی گئی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھاپوں کے دوران 1300 ٹن چینی کے 25 ہزار تھیلے قبضے میں لے لئے گئے ہیں، جس کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے، رواں ماہ مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ناجائز ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی

رپورٹ کے مطابق ملوث افراد پر 5 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کے بھاری جرمانے کئے گئے، جب کہ اوورچارجنگ پر 1288 ایف آئی آر درج اور 1200 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا

اجلاس میں رواں سال اپریل سے اکتوبر تک کے بھی اعداد و شمار پیش کئے گئے. اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے اب تک 7 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی ذخیرہ اندوزی قبضے میں لی گئی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ میں ذخیرہ اندوزوں پر 59 کروڑ 66 لاکھ 32 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے، 9 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج کی گئیں اور  9543 افراد گرفتار کئے گئے

اجلاس میں ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر خفیہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close