فٹبال ورلڈکپ میں پہنچنے والی آخری دو ٹیمیں کون سی ہوں گی؟

ویب ڈیسک

ورلڈکپ فٹبال کے آخری دو پلے آف میچز کے لیے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیرو اور کوسٹاریکا کے درمیان کل سے کڑے مقابلے متوقع ہیں

دونوں پلے آف دوحہ کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ چالیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا یہ اسٹیڈیم رواں سال ورلڈکپ فائنل کے میچوں کی میزبانی بھی کرے گا

کل (پیر کو) آسٹریلیا کا مقابلہ پیرو سے ہوگا، جس سے اگلے روز یعنی منگل کو نیوزی لینڈ اور کوسٹاریکا آمنے سامنے ہونگے

چاروں ممالک کے پاس ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے یہ آخری موقع ہوگا۔ یہ ٹیمیں ماضی میں بھی ایسی ہی صورتحال سے گزر چکی ہیں

چار سال پہلے پیرو نے نیوزی لینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر روس میں ہونے والے ورلڈکپ میں جگہ بنائی تھی، جہاں اس نے پہلے راؤنڈ گروپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کسی بھی ورلڈکپ میں چار دہائیوں بعد پہلی ورلڈ کپ جیت درج کرائی تھی

آسٹریلیا مسلسل پانچویں مرتبہ فائنل راؤنڈ میں شرکت کے لیے کوشش کرے گا، لیکن گذشتہ چار ورلڈکپ ایونٹس میں یہ ٹیم پلے آف جیت کر پہنچی تھی

پیرو فٹبال ورلڈ رینکنگ میں بائیسویں نمبر پر ہے، جو آسٹریلیا سے بیس درجے اوپر ہے۔ اسی ٹیم نے گذشتہ ہفتے دوحہ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے سے شکست دے کر فائنل پلے آف تک رسائی حاصل کی تھی

لیکن آسٹریلیا کے مینیجر گراہم آرنلڈ نے ’انڈر ڈاگ‘ کی حیثیت کو ادا کیا اور کہا کہ اس نے ٹیم میں کبھی ہار نہ ماننے والی نفسیات کو آگے بڑھایا ہے

آسٹریلیا اور پیرو میں سے جو ٹیم پلے آف جیتے گی وہ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں 22 نومبر کو دفاعی چیمپئن فرانس کے خلاف پہلے میچ میں مدمقابل ہو گی۔ پھر اس کا مقابلہ ڈنمارک اور تیونس جیسی ٹیموں سے بھی ہوگا

جبکہ منگل کے نیوزی لینڈ اور کوسٹاریکا کے مقابلے کا فاتح اسپین، جرمنی اور جاپان کے خلاف اس سے بھی زیادہ سخت گروپ ای میں جائے گا

کوسٹاریکا جو کہ پانچ فائنل کھیل چکے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف فیورٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ تیسری بار فائنل راؤنڈ کھیلنا چاہے گی، جو جیت کی صورت میں 2010ع کے بعد پہلی بار فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرے گا

اپنے گروپ میچوں کے آدھے سفر تک کوسٹاریکا کے صرف چھ پوائنٹس تھے اور انہیں وسطی اور شمالی امریکہ کے گروپ مقابلے اور پلے آف میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے دوسرے ہاف میں کوئی میچ ہارے بغیر امریکہ اور کینیڈا کے خلاف فتوحات کی ضرورت تھی

کوسٹاریکا اس وقت عالمی رینکنگ میں اکتیسویں نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ اس فہرست میں ایک سو ایک نمبر پر موجود ہے

نیوزی لینڈ کو گذشتہ ہفتے بارسلونا میں وارم اپ میچ میں پیرو کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں صفر گول سے شکست ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close