طویل انتظار کے بعد بالآخر شاہنواز ڈاہانی کا ون ڈے ڈیبیو

ویب ڈیسک

نئے زمانے کی کرکٹ ایک ایسا کھیل بن چکا ہے جہاں تین مختلف فارمیٹ کے لیے تین الگ ٹیمیں بنائی جارہی ہیں۔
اس نئے ٹرینڈ میں بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو صرف ایک ہی فارمیٹ کھیلتے ہیں۔ اگر کوئی کھلاڑی تینوں فارمیٹ باقاعدگی سے کھیلتا ہے تو وہ ٹیم کا بہترین اور مکمل کھلاڑی مانا جاتا ہے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں شاہ نواز ڈاہانی کو طویل انتظار کے بعد بالآخر ٹی 20 فارمیٹ کے بعد اب ون ڈے کرکٹ میں بھی کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے

شاہنواز ڈاہانی اس سیریز میں محمد حارث کے بعد ڈیبیو کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں

محمد حارث کی طرح شاہنواز ڈاہانی بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دریافت ہیں۔ جنہوں نے ملتان سلطانز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی ہے

شاہنواز ڈاہانی کے ڈیبیو کرنے پر مداحوں کی ایک بڑی وجہ یہ بھی کہ ان کا تعلق صوبہ سندھ کے اندرون سے ہے، جہاں بڑے شہروں کی نسبت مواقع بہت کم ملتے ہیں

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاہانی کے ڈیبیو کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

محمد عرفان کہتے ہیں ’امید کرتے ہیں یہ اچھا کریں گے کیونکہ یہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں‘

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر خان کہتے ہیں ’شاہنواز ڈاہانی کو ون ڈے میں ڈیبیو کرنے پر بہت مبارک باد ہو۔ اللہ انھیں مزید کامیابیاں دے۔‘

جے لکھتی ہیں کہ ’بالآخر انہیں اور ان کی رفتار کو واپس آتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’بالآخر ٹاپ گن مین فیلڈ میں‘

شاہنواز ڈاہانی کو سپر لیگ کے میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اس سے پہلے صرف دو ٹی 20 میچ کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ پی ایس ایل میں ڈاہانی 22 میچز کھیل کر 37 وکٹیں لے چکے ہیں

شاہنواز ڈاہانی جشن منانے کے اپنے منفرد انداز کے باعث کافی مقبول ہیں۔ وکٹ لینے کے بعد تماشائیوں کے پاس بھاگ کر جانا ہو یہ اپنے ساتھی کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ کے ساتھ ڈانس ہو، ڈاہانی مداحوں کو محظوظ کرنا خوب جانتے ہیں

2022 کے پی ایس ایل میں اسی جشن میں عظیم پاکستانی ایمپائر علیم ڈار بھی شامل ہوگئے تھے

واضح رہے تیسرے ون ڈے میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دے کر شاہنواز ڈاہانی اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close