بھارت: نہر میں تیرتے سینکڑوں مردہ کچھوے کہاں سے آئے؟

ویب ڈیسک

بھارت کی ریاست مغربی بنگال ایک نہر کی سطح پر سینکڑوں مردہ کچھوے تیرتے دیکھے گئے ہیں

بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق شمالی مڈناپور کے کانتھی بلاک کے علاقے دوندرا گرام پنچایت میں پیش آنے والے اس حادثے کے بارے میں بدھ کی صبح پتا چلا

مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ ان کچھوؤں کی موت اس علاقے میں موجود چاول کی فیکٹری سے چھوڑے گئے آلودہ پانی کی وجہ سے ہوئی

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی کانتھی پولیس اسٹیشن، محکمہ جنگلات کے حکام اور جانوروں کے ڈاکٹرز معاملے کی تحقیق کے لیے موقعے پر پہنچ گئے

کانتھی ٹاؤن کے ڈویلپمنٹ آفیسر نہال احمد نے بتایا ”ہم اتنے زیادہ کچھوؤں کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے بعد مناسب قانونی کارروائی کریں گے“

انہوں نے کہا ”مجھے دوپہر میں اس واقعے کا پتا چلا تو پنجایت کے افسران، وٹنری سرجنز اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو موقعے پر بھیج دیا گیا تھا“

نہال احمد نے بتایا کہ ابتدائی مشاہدے کے مطابق لگ بھگ ایک سو سے ڈیڑھ سو کچھوؤں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کوئی بھی مچھلی نہیں مری ہے“

ایک مقامی شہری سرنجان داس نے کہا ”ہم چاول کی اس فیکٹری کی وجہ سے اپنے علاقے میں موجود حیاتیاتی تنوع کھو رہے ہیں۔ یہ فیکٹری بغیر ٹریٹمنٹ کے آلودہ پانی ندی میں چھوڑ دیتی ہے“

انہوں نے کہا ”ہمیں اپنا ماحول بچانا ہوگا۔ ماحول برباد ہوا تو کوئی بھی نہیں بچ سکے گا“

کانتھی کے فاریسٹ ڈپارٹمںٹ کے افسر بالارام پنجہ نے کہا کہ ”ہم اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ متعلقہ افراد کو وہاں بھیج دیا گیا ہے۔ اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close