فیسبک کی جانب سے وڈیوز سے پیسے کمانے کے منصوبے کا اعلان

ویب ڈیسک

فیسبک کے بانی مارک زکربرگ نے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ اور انسٹاگرام پر اب تک وڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا

مارک زکربرگ نے اپنی فیسبک پوسٹ میں بتایا کہ وہ انسٹاگرام اور فیسبک پر کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے سمیت مونیٹائیزیشن کے نئے ضوابط پر کام کر رہے ہیں

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی کمپنی تخلیق کاروں کے لیے پیسے کمانے کے نئے مواقع پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، جس سے لوگ پیسے کمانا شروع کریں گے

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی انسٹاگرام صارفین کو اپنی ریلز یعنی مختصر وڈیوز کو فیسبک پر بھی شیئر کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ انہیں فیسبک اور انسٹاگرام پر بیک وقت مونیٹائیزیشن کی اجازت بھی دی جائے گی

ان کے مطابق ریلز کے ذریعے پیسے کمانے کے منصوبے کا آغاز فوری طور پر امریکا سے شروع کیا جا رہا ہے اور وہاں کے صارفین جن کی مختصر وڈیوز کو ایک لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اور جنہوں نے صرف کچھ ہی وڈیوز بنائی ہیں، وہ بھی مونیٹائیزیشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

علاوہ ازیں انہوں نے متعدد دیگر منصوبوں کا بھی اعلان کیا، جس سے کانٹینٹ کریئٹرز مستقبل میں پیسے کما سکیں گے

فیسبک اسٹارز:
مذکورہ منصوبے کے تحت فیسبک پر کانٹنیٹ کریئٹرز کو ریلز کے علاوہ لائیو اور وڈیو آن ڈیمانڈ (وی او ڈی) پر بھی پیسے دینا شروع کیے جائیں گے

کریئٹر مارکیٹ پلیس:
اس فیچر کے تحت فیسبک میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا، جس میں کاروباری ادارے اور کانٹینٹ کیریئٹرز ایک دوسرے سے شراکت داری یعنی پیسوں کے عوض پروموشنل وڈیوز کے حوالے سے معاملات طے کر سکیں گے

اس فیچر کے تحت انسٹاگرام کاروباری حضرات کو مشہور کانٹنیٹ کریئٹرز ریکمنڈ کرے گا, جب کہ کانٹینٹ کریئٹرز کو اداروں کی سجیشن دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close