35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹ پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین دھر لیے گئے

ویب ڈیسک

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پروموشن تنازع پر پینتیس خواتین افسران کے موبائل فون نمبرز فحش ویب سائٹس پر شیئر کرنے کے الزام میں محکمہ سوشل ویلفئیر کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق محکمہ سوشل ویلفئیر کے دو ملازمین کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کے تناظر میں اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ثاقب شیخ اور جونئیر کلرک عدیل میمن گرفتار کیا گیا ہے

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں ملازمین کی گرفتاری پینتیس خواتین افسران کے ذاتی موبائل فون نمبرز فحش ویب سائٹس پر ڈالنے کی وجہ سے عمل میں آئی، ملزمان نے پروموشن کے تنازع پر خواتین کے نمبر فحش ویب سائٹس پر شیئر کردیے تھے جس کے بعد خواتین کو متعدد ہراسگی کی کالز موصول ہوئیں

حکام نے بتایا کہ فحش ویب سائٹس پر خواتین کے نمبرز کی تشہیر کے سبب انہیں بڑے پیمانے پر ہراساں کیا گیا، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ اور اذیت کا شکار بھی رہیں

ایف آئی اے اس حوالے سے پس پردہ عوامل کو سامنے لانے کے لیے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close