بھارتی کمپنی اڈانی پورٹس نے اسرائیلی بندرگاہ حیفا خرید لی

ویب ڈیسک

بھارت کی اڈانی پورٹس نے اپنے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے بحیرہ روم پر ایک بڑے تجارتی مرکز حیفا کی بندرگاہ ایک اسرائیلی کمپنی گیڈوٹ کے ساتھ شراکت میں 1.18 ارب ڈالر میں خرید لی ہے

معاہدے کے تحت اڈانی گروپ اور اسرائیل کی کیمیکلز اینڈ لاجسٹک گروپ گیدوٹ 2054ء تک حیفا بندرگاہ کو چلائیں گے

اڈانی پورٹس نے کہا ہے کہ اس سے بھارت کی مقامی بندرگاہوں کا مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ساتھ روابط قائم کرنے میں مدد ملےگی

اڈانی اور گیڈوٹ دونوں نے سب سے زیادہ بولی لگا کر حیفا بندرگاہ کی نج کاری کا عمل قریب دو سال میں مکمل کیا ہے

اڈانی پورٹس کے پاس اکثریتی 70 فی صد حصص ہوں گے اور گیدوٹ کے پاس باقی 30 فی صد حصہ ہوگا

اسرائیل کو امید ہے کہ بندرگاہ کی فروخت سے اندرون ملک درآمدی قیمتوں میں کمی آئے گی اور اسرائیلی بندرگاہوں پر طویل انتظار کے اوقات کو کم کرنے میں مدد ملے گی

واضح رہے کہ اڈانی پورٹس بھارت کی سب سے بڑی، بندرگاہیں چلانے والی کمپنی ہے

کمپنی کے عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹرانسپورٹ کے کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں اور ان کی کمپنی اہم عالمی بندرگاہ گروپ بننا چاہتی ہے

حیفا بندرگاہ کے نئے مالکان ایک نجی بندرگاہ کا مقابلہ کریں گے، جس نے گذشتہ سال اپنا کاروبار شروع کیا تھا، ا
جسے شنگھائی انٹرنیشنل پورٹ گروپ (ایس آئی پی جی) چلا رہا ہے

ماہرین کا خیال ہے کہ ہمسایہ عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اسرائیل کے لیے بھی نئے تجارتی مواقع پیدا کر رہے ہیں اور حیفا علاقائی تجارتی مرکز بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close