جو بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے

نیوز ڈیسک

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں دھواں دار اور دلچسپ مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، وہ امریکہ کے 46ویں صدر ہونگے

انتخابات میں بطور صدت اپنی کامیابی کے بعد جو بائیڈن نے ٹوئٹ میں کہا ہے "امریکیو، میں اس عظیم ملک کی قیادت کرنے کے لیے اپنا انتخاب کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے مجھے چاہے ووٹ دیا ہو یا نہیں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں آپ سب کا صدر بن کر دکھاؤں گا اور آپ نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اسے پوراکروں گا۔”

امریکہ کے خبر رساں ادارے کے مطابق نو منتخب صدر جو بائیڈن کا فاتحانہ خطاب تیار کر لیا گیا ہے، وہ امریکی وقت کے مطابق شام 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے

قبل ازیں خبر رساں ادارے کے مطابق پنسلوانیا اسٹیٹ کے بیس الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے بعد جو بائیڈن انتخاب میں کامیاب ہو چکے ہیں۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق جو بائیڈن جس ریاست میں پیدا ہوئے، وہاں سے انہیں برتری حاصل ہوگئی اور انہیں پنسلوانیا کے بیس الیکٹورل ووٹ مل گئے ۔ اس طرح ان کے مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہو چکی ہے، جب کہ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیواڈا میں بھی جو بائیڈن کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 290 بتائی جا رہی ہے۔

اس طرح جو بائیڈن کو مقبول ووٹ میں اپنے حریف صدر ٹرمپ پر چالیس لاکھ ووٹوں سے زائد کی برتری بھی حاصل ہوگئی ہے اور ان کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 7 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے.  جب کہ مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ابھی مکمل بھی نہیں ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں تاہم ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد تاحال 214  ہی ہے۔ اس طرح صدارتی انتخابات جیتنے والے جوببائیڈن، امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں

اس سے پہلے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز سابق صدر اوباما کے پاس تھا۔ انہوں نے 2008ع کے انتخاب میں 6 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس بار کورونا وبا کے باعث 6 کروڑ سے زائد ووٹ ڈاک کے ذریعے کاسٹ کیے گئے  جن کی گنتی کی وجہ سے الیکشن نتیجے میں تاخیر ہوئی جب کہ اس بارامریکا میں گزشتہ 112 سال کے دوران سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا

اس الیکشن کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے صدر بننے کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ  بائیڈن کی نائب صدارت کے لیے کام یاب ہونے والی کملا ہیرس بھی امریکی تاریخ کی پہلی خاتون اور سیاہ فام نائب صدر بن گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرمپ 1992ع کے بعد پہلے صدر ہیں، جو اپنی دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے میں کام یاب نہیں ہو پائے

دوسری جانب ریاست ڈیلاوئیر کے شہر ولمنگٹن میں حامیوں سے خطاب میں امریکا کے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کو متحد کرنے کا وقت ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہی ملک کے لیے کام کیا جاسکتا ہے، لہٰذا اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے

نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا، کورونا کی وباء خراب معیشت اور عوامی فلاح کے منصوبے ترجیحات ہیں جب کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم بنائی جاچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close