فیض محمد گبول کے فرزند مراد گبول بحریہ ٹاؤن کی قبضہ گیری کے خلاف عدالت پہنچ گئے

نیوز ڈیسک

اپنی زمین اور دھرتی کی حفاظت کے لیے بحریہ ٹاؤن کراچی کی قبضہ گیری کے خلاف ڈٹ کر مزاحمت کا استعارہ بن جانے والے فیض محمد گبول کے فرزند مراد گبول بحریہ ٹاؤن کی قبضہ گیری کے خلاف عدالت پہنچ گئے

بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف ايڈوکیٹ کاظم حسين مهيسر CP No. 2996/2021  کے   پٹشنر مراد بخش گبول کی ہمراہی میں جسٹس حسن اظہر رضوی کے سامنے پیش ہوئے

سندھ ہائیکورٹ نے اسٹے جاری کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کے عملے اور پولیس کو نور محمد گوٹھ پر چڑھائی اور قبضہ کرنے سے روک دیا اور مزیف تفصیلات طلب کر لی ہیں

عدالت کی طرف سے ایس ایس پی ملیر اور ایسے ایچ او گڈاپ کو نوٹس جاری کر دیے

درخواستگذار مراد بخش گبول کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے قدیم اور قانونی طور پر قائم نور محمد گبول گوٹھ پر قبضہ کیا جارہا ہے

درخواست گزار کے وکیل انور سولنگی نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے پولیس کے اٹالے اور بحریہ کس عملہ لشکر کشی کرتے ہوئے گاؤں میں پہنچ کر کر گاؤں خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں نور محمد گبول گوٹھ کو خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں

اس موقع پر انڈیجنس رائٹس الائنس سندھ اور سندھو انڈس لائيرس فورم کی طرف سے  بیرسٹر ابيرا اشفاق، ایڈووکیٹ عمران کلمتی، ایڈووکیٹ عبدالجبار راجپر اور اشفاق شاھ بخاری بھی موجود تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close