واٹس ایپ نے ’ڈلیٹ فار آل‘ کا دورانیہ بڑھا دیا، آنے والے دیگر تین نئے فیچر کون سے ہیں؟

ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے صارفین اب اپنے بھیجے گئے میسج کو ڈھائی دن تک ڈیلیٹ کر سکیں گے

وٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ بھیجے گئے قابل افسوس/ غلط یا غلطی سے بیجھے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا وقت بڑھا کر ڈھائی دن کر دیا گیا ہے

ایک ٹویٹ میں کمپنی کا کہنا ہے ’اپنے میسج پر دوبارہ غور کر رہے ہیں؟ اب آپ کے پاس اپنی چیٹس سے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کے لیے دو دن سے کچھ زیادہ وقت ہوگا‘

درحقیقت یہ وقت دو دن اور 12 گھنٹے یا مجموعی طور پر 60 گھنٹے ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ وقت ایک گھنٹہ، آٹھ منٹ اور 16 سیکنڈ تھا

یہ فیچر2017 میں جب پہلی بار متعارف کرایا گیا تو اس وقت صارفین صرف سات منٹ کے اندر میسج ڈیلیٹ کر سکتے تھے، لیکن اس وقت میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے

جب پہلی بار فیچر متعارف کرایا گیا، اس وقت میسج ڈیلیٹ کرنے سے ایک نوٹ رہ جاتا تھا، جس میں کہا جاتا تھا کہ کچھ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے، لیکن صارفین کسی بھی طرح یہ نہیں دیکھ سکتے کہ کیا ڈیلیٹ ہوا

اپنے پیغام کو حذف کرنے کے لیے صارفین کے پاس مختلف ایپس پر وقت کا دورانیہ مختلف ہے

مثال کے طور پر ایپل اس موسم خزاں میں ڈیلیٹ فیچر متعارف کرا رہا ہے لیکن وقت کو چار منٹ سے کم کرکے دو کر دیا گیا ہے۔

اس کے برعکس ٹیلی گرام پر اس وقت کی حد نہیں ہے

وٹس ایپ اب بھی صارفین کو بھیجے گئے میسجز میں ترمیم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ پیغامات صرف ڈیلیٹ ہو سکتے ہیں

اس کی ایک حریف ایپ ٹیلی گرام نے اس بات کا مذاق اڑایا کہ کچھ ایپس 2022 میں اس طرح کے فیچرز شامل کر رہی ہیں

وٹس ایپ میسجز میں ترمیم کی اجازت دینے کا منصوبہ نہیں بنا رہی

وٹس ایپ پر ڈیلیٹ کرنے کے وقت میں اضافہ صارفین کے پاس خود بخود ہوجائے گا لیکن ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے تک ظاہر نہیں ہوگا

وٹس ایپ کی جانب سے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کے وقت میں اضافے کا اعلان اس وقت سامنے آیا، جب بہت سارے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جو کہ صارفین کو دوسرے لوگوں کے ساتھ شیئر کی گئی اپنی معلومات پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتے ہیں

واٹس ایپ دیگر تین نئے فیچر متعارف کرا رہی ہے

مذکورہ بالا فیچر کے علاوہ واٹس ایپ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دیگر تین نئے فیچر بھی متعارف کرا رہی ہے

◼️لاسٹ سین کا نیا آپشن

واٹس ایپ پر اب ‘لاسٹ سین’ کا آپشن صارفین اپنے من پسند افراد کے لیے کھول یا بند کرسکیں گے

اس سے پہلے لاسٹ سین کا آپشن تمام افراد کے لیے یا تو کھولا جاتا ہے یا پھر بند کیا جاتا ہے

واٹس ایپ کی نئی ممکنہ اپڈیٹ کے بعد اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی نمبر پر لاسٹ سین بند کرسکتا ہے

خاموشی سے گروپ چھوڑ دیں

واٹس ایپ پر جہاں گروپس بہت سے معاملات میں سہولت کا باعث بنتے ہیں وہیں ان گروپس کی وجہ سے صارفین شدید تنگ پڑتے ہیں اور ہر وقت کے پیغامات سے تنگ آجاتے ہیں

اگر کوئی صارف گروپ چھوڑے تو تمام لوگ اس بارے جان جاتے ہیں جس کے باعث صارف اکثر اضطراب میں رہتے ہیں

لیکن اب یہ پریشانی ختم ہونے والی ہے کیونکہ واٹس ایپ پر ایسی نئی اپڈیٹ آنے والی ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف چپکے سے گروپ چھوڑ سکتا ہے اور اس کے گروپ چھوڑنے کا پتا صرف گروپ ایڈمن کو چل پائے گا جبکہ گروپ کے بقیہ رکن اس بات سے ناواقف رہیں گے

ویو ونس فوٹو پر اسکرین شاٹ کی پابندی

واٹس ایپ نے 2021 میں ایک نیا فیچر لایا تھا جس کے نتیجے میں کوئی بھی صارف دوسرے صارف کو وڈیو یا تصویر صرف ایک بار بھیج سکتا ہے اور وہ تصویر یا وڈیو کھولنے کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گی اس فیچر کو ‘ویو ونس’ یعنی ایک بار دیکھیں کا نام دیا گیا تھا

اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی صارف دوسرے صارف ذاتی فوٹو، وڈیو یا کوئی حساس مواد ایک سے زائد بار نہ دکھانا چاہے تو یہ سہولت استعمال کرسکتا ہے

اسی فیچر میں واٹس ایپ مزید جدت لے کر آرہا ہے کہ اب ایک بار دکھائی جانے والی تصویر کا سکرین شاٹ بھی نہیں لیا جاسکے گا۔ واٹس ایپ یہ اقدام مواد کی حساسیت کو برقرار رکھنے کے لیے کر رہا ہے

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچرز ابھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی انہیں صارفین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close