ملک میں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے بد تر ہوگئے، سروے

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : ادارۂ شماریات کے سماجی و معیارات زندگی سے متعلق سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے بد تر ہوگئے ہیں. سروے رپورٹ کے مطابق 46 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے جیسے ہیں، صرف 2 فیصد گھرانوں نے اپنے  معاشی حالات کو پہلے سے بہتر قرار دیا. جب کہ گھریلو معاشی حالات کو بد تر قرار دینے والوں کی تعداد صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 29 فیصد ہے

سروے میں 12 فیصد گھرانے ایسے ہیں، جنہوں نے گھریلو معاشی حالات پہلے سے بہت زیادہ بد تر قرار دیئے، 26 فیصد گھرانوں کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بدتر ہیں۔

سروے کے مطابق 46 فیصد گھرانوں کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے جیسے ہیں، ملک کے 13 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے بہتر قرار دیئے، صرف 2 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے بہت زیادہ بہتر قرار دیئے۔

جب کہ ایک فیصد گھرانوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، 11فیصد گھرانوں نے کمیونٹی کے معاشی حالات پہلے سے زیادہ بد تر قرار دیئے، 23فیصد کے مطابق کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے سے بد تر ہوئی، 48 فیصد کے خیال میں کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے جیسی ہے

سروے کے مطابق 11 فیصد کے مطابق علاقے کی معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی، ایک فیصد کے مطابق کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،6 فیصد کمیونٹی کی معاشی صورتحال کے بارے میں نہیں جانتے

سندھ میں 29 فیصد گھرانوں نے اپنے معاشی حالات کو پہلے سے زیادہ بدتر قرار دیا. اس طرح گھریلو معاشی حالات کو بدتر قرار دینے والوں کی تعداد سندھ میں سب سے زیادہ ہے. دوسرے نمبر پر کے پی میں 27 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بدتر ہیں. پنجاب میں 25 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں۔ جب کہ بلوچستان میں 22 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں

پنجاب 46 اور سندھ میں 47 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے جیسے قرار دیئے، کے پی 42 اور بلوچستان میں 46 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے جیسے ہیں

سروے میں پنجاب 14 اور سندھ میں 9 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات بہتر ہوئے،کے پی 17 اور بلوچستان میں 13 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات بہتر ہوئے، سندھ کے 26 فیصد گھرانوں کے مطابق کمیونٹی کے معاشی حالات ابتر ہوئے

کے پی، پنجاب کے 23 فیصد گھرانوں کے مطابق کمیونٹی کی معاشی حالت ابتر ہوئی،بلوچستان میں 21 فیصد گھرانوں کے مطابق کمیونٹی کی معاشی حالت ابتر ہوئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close