ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریضوں کو مشکلات

نیوز ڈیسک

پشاور : زندگی بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں  ہوشربا حد تک اضافے نے مریضوں اور لواحقین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا

تفصیلات کے مطابق آگمنٹین جو 164 روپے میں ملتی تھی مارکیٹ میں 200 روپے میں مل رہی ہے، جبکہ کانکر کا پرانا ریٹ 142 روپے تھا اور اب نیا ریٹ 241 روپے ہیں۔ کیلشیم انجیکشن کا پرانا ریٹ 350 روپے اور نیا ریٹ 600 روپے ہوگیا ،ڈائیاجیسک کا پرانا ریٹ 750 جبکہ نیا ریٹ 1500 روپے ہوگیا ہے

اس کے علاوہ سربکسیڈ کا پرانا ریٹ 150 روپے جبکہ نیا ریٹ 250 روپے، میرونم کا پرانا ریٹ 2100 روپے جبکہ نیا ریٹ 2900 روپے ہوگیا

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے چیف کوارڈنیٹر خیبر پختونخوا ارشد مہمند کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک سال میں ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور ادویات کے کاروبار سے منسلک لوگوں کے کاروبار پر اثر پڑا ہے بلکہ عام افرادمیں خریداری کی سکت نہیں رہی

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکسوں کی وجہ سے بھی دوائیوں کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close