ویکیوم ٹرین سے اب صرف 48 منٹ میں ریاض سے ابوظہبی کا سفر

ویب ڈیسک

ریاض : ویکیوم ٹرین کے ذریعے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی تک کا سفر 48 منٹ میں مکمل کرنے کا خواب پورا ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے

تفصیلات کے مطابق عرب حکومتوں اور کاروباری کمپنیوں کے باہمی اشتراک سے امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی ’ورجن ہائپر لوپ‘ کے تحت تیار ہونے والی ویکیوم ٹرین تکمیل کے قریب پہنچ گئی ہے

یہ مشرق وسطیٰ میں چلنے والی نہ صرف اپنی نوعیت کی پہلی ٹرین ہوگی، بلکہ اس سے خلیجی ممالک کو ملانے والے پہلے ریل نیٹ ورک کا آغاز بھی ہوگا

رپورٹ میں بتایا گیا یہ ویکیوم ٹرین مسافروں کو ایک ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچائے گی، اس ریل کے ذریعے ریاض سے ابوظہبی صرف اڑتالیس گھنٹے میں پہنچا جا سکے گا

ورجن ہائپر لوپ کے سربراہ اور شریک بانی جوش گیگل نے بتایا کہ اس ٹرین پر دبئی، وہاں سے کویت، جدہ اور نیوم تک کا سفر کرنا ممکن ہوگا، مسافروں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی

جبکہ ہائپر لوپ کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم کا کہنا تھا کہ سعودی ویژن 2030 کے تحت شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے باعث سعودی عرب سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے

خیال رہے کہ مسافروں اور سامان کی ترسیل کے لیے تیار کردہ ہائپر لوپ کا ماڈل دبئی ایکسپو میں بھی پیش کیا گیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close