اطلاعات کے مطابق ملک کے مشہور و ﻣﻌﺮﻭﻑ ﺻﺤﺎﻓﯽ ﻣﻄﯿﻊ ﺍﷲ ﺟﺎﻥ ﻻﭘﺘﮧ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ہیں. ان کے اہلِ خانہ نے ان کے لاپتہ ہونے کی ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮ کی ﮨﮯ۔
سنگت میگ کو ملنے والی ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺳﯿﻨﺌﺮ ﺻﺤﺎﻓﯽ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﺳﻤﺎﺟﯽ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﮐﯽ ﻭﯾﺐ ﺳﺎﺋﭧ ﭨﻮﯾﭩﺮ ﭘﺮ اطلاع دی ہے ﮐﮧ ﻣﻄﯿﻊ ﷲ ﺟﺎﻥ ﻻﭘﺘﮧ ہو گئے ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻧﺎﻣﻌﻠﻮﻡ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔
دوسری ﭨﻮﯾﭧ ﻣﯿﮟ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﻣﻄﯿﻊ ﷲ ﺟﺎﻥ ﮐﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﯽ ﻭﯾﮉﯾﻮ بھی ﭘﻮﺳﭧ کی ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا یے ﮐﮧ ﯾﮧ ﻭہی ﮔﺎﮌﯼ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻣﻄﯿﻊ ﷲ ﺟﺎﻥ ﮐﻮ ﺯﺑﺮﺩﺳﺘﯽ ﺍﭨﮭﺎ کر لاپتہ کر دیا ﮔﯿﺎ یے۔
دوسری طرف ﻣﻄﯿﻊ ﺍﷲ ﺟﺎﻥ ﮐﯽ بیگم ﻧﮯ بھی اس بات کی ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﻻﭘﺘﮧ ہو گئے ﮨﯿﮟ۔ ﺍن کا کہنا ہے کہ ﻣﻄﯿﻊ ﷲ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺁﺝ ﺻﺒﺢ ان کے ﺳﮑﻮﻝ ڈراپ کیا ﺗﮭﺎ. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد ﺍﻥ ﮐﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﻣﻞ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ، گاڑی ﻣﯿﮟ ﭼﺎﺑﯽ بھی ﻟﮕﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔
یاد ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ یوم ﻗﺒﻞ لاپتہ ہونے والے معروف جرنلسٹ ﻣﻄﯿﻊ ﷲ ﺟﺎﻥ کے خلاف ﺗﻮﮨﯿﻦ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﯽ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﺑﮭﯽ ﺩﺍﺋﺮ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ، جب کہ ﭼﯿﻒ ﺟﺴﭩﺲ اسلام آباد ہائی کورٹ ﺍﻃﮩﺮ ﻣﻦ ﷲ ﻧﮯ مذکورہ درخواست کو ﻧﺎﻗﺎﺑﻞِ ﺳﻤﺎﻋﺖ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﺴﺘﺮﺩ کر دیا ﺗﮭﺎ.
۔
اس موقعے پر ﭼﯿﻒ ﺟﺴﭩﺲ ﻧﮯ درخواست دائر کرنے والے ﻭﮐﯿﻞ ﺳﮯ سوال ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍٓﭖ مطیع ﷲ جان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کیوں دائر کرنا چاہتے ہیں، کیا آپ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﯿﮟ؟
ﭼﯿﻒ ﺟﺴﭩﺲ اسلام آباد ہائی کورٹ ﺍﻃﮩﺮ ﻣﻦ ﷲ کا کہنا تھا کہ اس کے لئے پاﮐﺴﺘﺎﻥ ﺑﺎﺭ ﮐﻮﻧﺴﻞ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ ﺑﺎﺭ ﮐﻮﻧﺴﻞ ﮐﺎ ﻓﻮﺭﻡ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺟﻤﺎﻋﺘﯿﮟ اور عام شہری ﺑﮭﯽ ﺳﻮﺷﻞ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮتے ﮨﯿﮟ ۔ﮐﯿﺎ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺗﻮﮨﯿﻦ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﯾﮟ؟
دوسری جانب صحافی برادری میں مطیع ﷲ جان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات کے بعد تشویش پائی جاتی ہے.