اب فیسبک کی طرح واٹس ایپ پر بھی کاروبار اور خریداری کریں

ویب دیسک

سلیکان و یلی : سماجی رابطوں کی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے گوگل بی ٹا پروگرام کے تحت اپنے صارفین کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق واٹس ایپ نے تجرباتی طور پر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کے لیے بزنس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کی مدد سے پہلی بار کسی بھی کاروبار کے بارے میں ایپلیکیشن کے اندر ہی پراڈکٹ اور سروسز تلاش کرنے کی سہولت دی گئی ہے

اس بارے میں فیسبک وائس بزنس میسیجنگ کے صدر میٹ آئیڈیما کا کہنا ہےکہ فیسبک اور انسٹا گرام کی طرح واٹس ایپ اپنی ایپلیکیشن میں اشتہارات نہیں چلاتا اور کاروباری افراد کی اسی مشکل کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے

اس سے قبل کاروباری افراد اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ، ویب سائٹ یا فیسبک اشتہارات کے ذریعے گاہکوں کو واٹس ایپ چیٹ پر لاتے تھے

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ابتدائی طور پر اس فیچر کی آزمائش کی گئی ہے، جس کی مدد سے استعمال کندگان کو ایپلیکیشن کے اندر ہی موجود ڈائریکٹری میں شاپس ڈھونڈنے کی سہولت دی گئی ہے، جو کہ فیسبک کی جانب سے اپنی خدمات میں بہترین ای کامرس کی سہولیات فراہم کرنے کا حالیہ فیچر ہے

لیکن اب اس میسیجنگ ایپلیکیشن کے ذریعے نہ صرف چھوٹی کمپنیاں بلکہ بڑے کاروبار بھی API (سافٹ ویئر انٹرفیس) کے ذریعے اس نظام سے منسلک ہوسکیں گے، جس سے ان کے ریونیو میں اضافہ ہوگا

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران آن لائن کاروبار کو فروغ حاصل ہوا ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  فیسبک نے اپنی ایپلیکیشنز میں ان ایپ شاپنگ کی سہولت شامل کردی تھی

رواں سال جون میں فسبک کے بانی مارک زکر برگ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ فیسبک شاپس کے دائرہ کار کو مختلف ملکوں میں واٹس ایپ تک پھیلایا جائے گا

جب کہ حالیہ چند برسوں میں واٹس ایپ نے بھی شاپنگ کارٹس اور کیٹلاگ جیسے خریداری کے ٹولز بھی متعارف کرائے ہیں

اس نئے فیچر کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو کاروبار کی ہزاروں کیٹگریز بشمول فوڈز، ریٹیل اور مقامی خدمات پپر ٹیسٹ کیا جائے گا اور اسے فی الحال برازیل میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاہم جلد ہی اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا

واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان  کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگروام کے ذریعے اینڈروئڈ کی نئی اپ ڈیٹ  2.21.19.10  میں یہ فیچر شامل کرے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close