دنیا کے آخری سفید زرافے پر جی پی ایس ٹیگ نصب کر دیا گیا

نیوز ڈیسک

اس کرہ عرض پر اب صرف ایک ہی سفید زرافہ بچا ہے اور اس کی حفاظت کی غرض سے اس پر جی پی ایس ٹیگ لگا دیا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق کینیا میں اس سے قبل اس کی مادہ اور بچے کو اس سال مارچ میں مار دیا گیا تھا اس کے بعد یہ دنیا میں واحد سفید زرافہ بچا ہے۔ اس کے سینگ نما ابھار پر جی پی ایس ٹیگ لگا دیا ہے تاکہ ہر گھنٹے بعد اس کی پوزیشن واضح ہو اور متعلقہ افسران کو اس کی موجودگی کے مقام کا اندازہ ہو سکے

تفصیلات کے مطابق زرافہ اس وقت مشرقی کینیا میں گریسا میں موجود ہے جس کی حرکات و سکنات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ یہاں رہنے والی برادری کا نام اسحاق بنی ہے جو اس کا خیال رکھتی ہے۔ اس برادری کے رکن احمد نور کا کہنا ہے کہ اس بار بارشوں سے سبزہ بڑھا ہے جو اس سفید زرافے کے لیے کافی ہوگا. ناردرن رینج لینڈ ٹرسٹ کے افسر اینٹونی ونڈیرہ نے بھی اس برادری کا شکریہ ادا کیا

کینیا میں اس سال مارچ میں لوگوں نے سفید مادہ اور اس کے بچے کو مار ڈالا تھا۔ کینیا میں زرافہ گوشت اور جلد کے لیے شکار کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زرافہ میں لیوسائزم نامی کیفیت پیدا ہوجائے تو وہ سفید ہوجاتے ہیں اور ان کی آنکھیں گہری ہوجاتی ہیں اور وہ دور سے محسوس کئے جا سکتے ہیں

ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف کچھ برسوں میں ہی زرافوں کی آبادی چالس فیصد تک کم ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close